مشن حلقے کے عوام کی خدمت ،مسائل کا خاتمہ کروں گا: چودھری مستقیم مہار

سمندری(شبیر احمدکسانہ )چودھری مستقیم مہار کی جانب سے سمندری پرےس کلب کے اراکین کے اعزاز میں ”مہار ہاﺅس پر ‘ ‘پرتکلف عشائیے کا اہتمام گیا،علاقائی سےاست بارے تفصیلی تبادلہ خیال ،فلسطینی مسلمانوں کےلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔


معروف سماجی و سےاسی شخصےت رہنما پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی 104 چودھری مستقیم مہار کی جانب سے ”سمندری پریس کلب“ کے اراکین کے اعزاز میں پرتکلف عشائیے کا اہتمام ان کے ڈےرہ ”مہار ہاﺅ س“پر کےا گےا جہاں پر سمندری پریس کلب کے اراکین کا مہار ہاﺅس پہنچنے پر چوہدری مستقیم مہار نے نہائیت گرمجوشی سے استقبال کیا ۔ شاندار بار بی کیو اور انواع و اقسام کے کھانوں سے سمندری پرےس کلب کے اراکین کی تواضع کی گئی ۔

اس موقع پر سمندری پریس کلب کے صدر شبیر احمد کسانہ ،جنرل سیکرٹری محمد اعظم رضا راول،رانا محمد سعید ،محمدساجد جٹ ،غفران احمد کسانہ ،مرزا شہزاد بیگ ،محمد طاہر چوراہی عبد الحی سباسی ،عبےد الرحمن پےرزادہ ۔رانا اظہر منیر،صےام احمد کسانہ ، محمد بلال، امداد حسین قصوری سمےت رانا گوہر حیات ناصر ،چوہدری محمد افضل وینس ، چوہدری عمر حیات جٹ ، میاں زوہیب عرف زیبی سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔سمندری پریس کلب کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری مستقیم مہار کا کہنا تھا کہ” مہار ہاوس“ کے دروازے ہر خاص و عام کےلئے دن رات کھلے ہیں سمندری پریس کلب کے اراکین کا انتہائی مشکور ہوں کہ وہ میری دعوت پر مہار ہاوس تشریف لائے ،میرا عزم اور میرا مشن حلقہ پی پی 104 کے عوام کی خدمت ہے ، اللہ پاک نے موقع دیا تو ،ان شاءاللہ حلقہ پی پی 104 کے عوام کو مسائل کے بھنور سے نکالنا میرا عزم ہے حلقہ پی پی 104 کے عوام کےساتھ میرا تعلق کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے ۔