سابق ایم پی اے مخدوم افتخار حسن گیلانی آئی پی پی میں شامل

اوچشریف (مشرق نیوز)پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے مخدوم سید افتخار حسن گیلانی آئی پی پی میں شامل ہوگئے،اوچ شریف سے سابق ایم پی اے مخدوم سید افتخار حسن گیلانی نے جہانگیرترین سے ملاقات میں پارٹی میں شمولیت کااعلان کیا۔
اس موقع پر جہانگیر ترین نے کہا عام انتخابات میں تمام جماعتوں کو حصہ لینا چاہئے،سانحہ 9 مئی انتہائی افسوسناک تھا،مجھے پانامہ کیسز میں ناجائز طور پر نااہل کیا گیا،پاکستان کا خواب پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔

صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے کہا آنے والے دنوں میں مزید سرپرائز دیں گے، عام انتخابات اب 8 فروری کو مقررہ وقت پر ہونے چاہئیں۔