راولپنڈی (بیورو رپورٹ) وادی تیراہ میں آپریشن، 3 دہشت گرد جہنم واصل، لیفٹیننٹ کرنل سمیت 4 جوان شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 6 نومبر کی رات سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر وادی تیراہ میں آپریشن کیا، آپریشن کے دوران فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، 43 سالہ لیفٹیننٹ کرنل حسن حیدر، نائیک خوشدل خان، رفیق اور نائیک عبد القادر نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، شہدا کا تعلق اسلام آباد، لکی مروت، چارسدہ اور مری سے ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ لیفٹیننٹ کرنل حسن حیدر کی قیادت میں دستوں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا، 3 دہشت گرد جہنم واصل، 3 زخمی ہوگئے۔ ترجمان پاک فوج نے کہاعلاقے میں باقی دہشت گردوں کا صفایا کرنے کےلئے آپریشن جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے ختم کرنے کےلئے پرعزم ہیں اور بہادر جوانوں کی قربانیاں عزم کو مزید مستحکم بناتی ہیں۔
وادی تیرہ میں آپریشن، 3 دہشت گرد جہنم واصل، لیفٹیننٹ کرنل سمیت 4 جوان شہید

















