صوابی(مشرق نیوز)سابق سپیکر اسد قیصر کے بھائی پر اداروں کےخلاف مہم چلانے پر مقدمہ درج کرلیا گیا،عدنان خان کےخلاف مقدمہ تھانہ صوابی میں درج کیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق عدنان خان نے اپنے بھائی اسدقیصر کی گرفتاری پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اداروں کےخلاف مہم چلائی،صوابی کے رہائشی آفتاب علی کی مدعیت میں درج مقدمے میں 4دفعات شامل کی گئی ہیں۔
اداروں کیخلاف مہم پرسابق سپیکر اسد قیصر کے بھائی پر مقدمہ درج


















