سرگودہا (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ورکر صحافیوں کے جائز حقوق کے تحفظ ان کی فلاح و بہبود و خوشحالی ، درپیش مسائل کے خاتمہ اور شعبہ کی عزت و وقار کی بحالی کے حوالہ سے الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا سے وابستہ سینئر صحافیوں کے اہم اجلاس کا انعقاد، حالات کی بہتری اور صورتحال کی مثبت تبدیلی کیلئے مل جل کر ساتھ چلنے کا عزم کیا گیا۔
شعبہ صحافت سے وابستہ افراد کو پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی بجا آوری کے حوالہ سے درپیش مسائل، جائزہ حقوق کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے ساتھ شعبہ صحافت کی مسلمہ اہمیت کے پیش نظر شعبہ کے وقار کی بحالی کے حوالہ سے الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا سے وابستہ سرگودھا کے سینئر صحافی کا اہم اجلاس منعقدہ ہوا جس میں اتفاق رائے سے مل کر ساتھ چلنے اور علاقائی و عوامی مسائل کے خاتمہ کیلئے موثر کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔
اجلاس میں اتفاق رائے سے سینئر صحافی امیر افضل اعوان کو گروپ کا کوارڈینیٹر نامزد کیا گیا، اجلاس میں ملک محمد اصغر، شہزاد شیرازی، عبدالحنان چوہدری، رانا ساجد اقبال، ندیم خان، ثاقب الماس، عمران گورایہ، تہور بلال اصغر، سفیان وحید، اسجد چوہدری، الطاف ملک، شفیق خان اور سید اشعر نوید اشعر نے شرکت کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ریاست کا چوتھا ستون ہونے کی حیثیت سے شعبہ صحافت کی مسلمہ اہمیت سے انکار کسی بھی طور ممکن نہیں مگر بدلتے دور کے تقاضوں کے مطابق جدید دور کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے ہمیں بھی اپنا طرز عمل تبدیل کرنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ سینئر صحافی امیر افضل اعوان کی جانب سے سرگودھا سے سینئر صحافیوں کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرکے حالات کی بہتری کیلئے کی جانے والی کاوشیں گراں قدر ہیں اور یقینا اس کے مثبت و دور رس اثرات مرتب ہوں گے، اس موقع پر گروپ کو فعال و منظم بنانے کے حوالہ سے تجاویز بھی دی گئیں اور آئندہ کا لائحہ عمل بھی طے کیا گیا۔
ورکر صحافیوں کے حقوق کیلئے ملکر کام کیا جائےگا، امیر افضل اعوان



















