راولپنڈی،میانوالی،اسلام آباد(بیورورپورٹ)پاکستان ائیرفورس ٹریننگ ائیربیس میانوالی پر حملہ ناکام ،پاک فوج نے کومبنگ اینڈ کلیئرنس آپریشن میں تمام 9 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے میانوالی ٹریننگ ائیربیس پر ہفتے کی علی الصبح حملے کی کوشش کی،پاک فوج نے بر وقت و موثر کارروائی کرتے ہوئے مذموم عزائم کو ناکام بنایااورکلیئرنس و کومبنگ آپریشن میںتمام 9دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہاحملے سے گراو¿نڈ کیے گئے 3 طیاروں ،فیول باوزر کو معمولی نقصان پہنچا جبکہ جوانوں نے اثاثوں کی حفاظت کو یقینی بنایا،پی اے ایف کے فنکشنل آپریشنل اثاثوں میں سے کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا،ناکام حملے کے بعد ملحقہ علاقوں میں کسی بھی ممکنہ خطرے کے پیش نظر کلیئر نس آپریشن کیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے کہا آپریشن کا فوری پیشہ وارانہ اختتام امن دشمنوں کےلئے یاد دہانی ہے مسلح افواج چوکس اور کسی بھی خطرے سے وطن کا دفاع کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں،ملک سے دہشتگردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کریں گے۔
دریں اثنا صدر مملکت عارف علوی نے کہادہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے قوم فوج کےساتھ کھڑی ہے،دہشتگرد ملک و قوم کے دشمن ہیں ،مکمل خاتمے کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے ۔
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑنے کہامیانوالی میں دہشتگردی کے بزدلانہ حملے کو ناکام بنا کر پاک فضائیہ نے ایک بار پھر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ،ملکی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کا ڈٹ کر اورغیرمتزلزل عزم کےساتھ مقابلہ کیا جائےگا۔
انوار الحق کاکڑ نے پاک فضائیہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا قوم آپ(پاک فضائیہ)کےساتھ کھڑی ہے اور آپ کی ہمت و عزم کو سلام پیش کرتے ہیں۔
شہبازشریف،آصف زرداری،بلاول بھٹو،صادق سنجرانی ودیگر سیاسی رہنماﺅں نے میانوالی ٹریننگ ائیر بیس پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاسکیورٹی فورسز بہادری سے دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنا رہی ہیں،دہشتگردی کے خاتمے میں قوم کی نجات ہے، پاک فوج کے بہادر جوانوں نے اپنی جان پر کھیل کر دہشتگردوں کے منصوبے کو خاک میں ملایا، آخری دہشتگرد کے خاتمے تک نفرت کی دیواریں کھڑی کرنےوالوں کےخلاف جنگ جاری رہے گی، بچے کچھے دہشتگرد مذموم عزائم سے قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔
پاکستان ائیرفورس ٹریننگ ائیربیس میانوالی پر حملہ ناکام، 9 دہشتگرد ہلاک

















