ڈی آئی خان(بیورورپورٹ)ڈی آئی خان میں دہشتگردی،پولیس پر حملے،2دھماکے،6 افراد جاں بحق ،اہلکاروں سمیت 21 زخمی ہو گئے۔
ٹانک اڈا پر ایلیٹ فورس کی نفری لےجانے والی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے میں 5 افراد جاں بحق ،اہلکاروں،طالبات سمیت 21 زخمی ہو گئے،پولیس اہلکار بھی شامل ہیں،زخمیوں کی ہسپتال منتقلی کے موقع پر ہسپتال میں موجود اہلکاروں پر فائرنگ بھی کی گئی،ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ خیز موادموٹرسائیکل میں نصب تھا۔
دوسرا دھماکہ ہتھالہ پولیس سٹیشن کے قریب آرمی و پولیس کی مشترکہ پارٹی پر ہوا،سڑک کنارے نصب بارودی مواد کو ریموٹ کنٹرول سے اڑایا گیا،نو جوان چل بسا، دھماکے کے بعد حملہ آوروں ،فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا،نگراں حکومت نے مذمت کرتے ہوئے کہا معصوم لوگوں کی جان لینا بزدلانہ و وحشیانہ عمل ہے، شرپسند عناصر بزدلانہ حملوں سے قوم ،قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔
ڈی آئی خان،پولیس پر حملے،2دھماکے،6افراد جاں بحق،اہلکاروں سمیت 21 زخمی

















