سرگودھا ( سحر محمود) سرگودھا میں فائرنگ کر کے 2 نوجوانوں کو قتل کردیا گیا پولیس نے مقتولین کی نعشیں پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے دونوں واقعات کے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی
ذرائع کے مطابق سرگودھا کے علاقہ جھال چکیاں کے چک 55 شمالی کے قریب تلخ کلامی کی رنجش میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے انور ٹائری کو قتل کر دیا پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔جبکہ لک موڑ کے قریب پرانی دشمنی پر 35 سالہ نوجوان عبیدالرحمن کو ڈیرہ پر جاتے ہوئے راستہ میں موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
پولیس تھانہ جھال چکیاں نے مقتولین کی نعشیں پوسٹمارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیں اور دونوں واقعات کے شواہد اکٹھے کر کے مصروف تفتیش ہے۔
سرگودھا: معمولی تلخ کلامی اور دیرینہ دشمنی پرفائرنگ، 2نوجوان قتل

















