لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب حکومت نے غیر قانونی مقیم 2500افراد کوڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے ایف آئی اے،نادرا حکام سے ڈیٹا کے حصول کےلئے رابطہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق اڑھائی ہزار افراد کو افغان حکام کے سپرد کیا جائےگا جبکہ دستاویزات کی مدت ختم ہونیوالے شہریوں کو دستاویزات مکمل کرنے کا وقت دیا جائےگا،قواعد و ضوابط کی روشنی میں 6 ماہ تک کا وقت دیا جاسکتا ہے۔
پنجاب ،غیر قانونی مقیم2500افراد کوڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ


















