اسلام آباد: ( ) پاکستان نے سلامتی کونسل پر زور دیا ہے وہ غزہ میں امن کے قیام کیلئے ذمہ داری پوری کرے۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا اسرائیل کی قابض افواج فلسطین میں جنگی جرائم کر رہی ہیں، پاکستان کو فلسطین کی صورتحال پر تشویش ہے۔
سینٹ اجلاس میں فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کیخلاف قرارداد منظور کی گئی، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل امن کے قیام کیلئے اپنی ذمہ داری پوری کرے۔
سلامتی کونسل غزہ میں امن کے قیام کیلئے ذمہ داری پوری کرے: پاکستان

















