گوجرانوالہ: ڈپٹی کمشنر نے سپرنٹنڈنٹ ایڈمن کو ڈسٹرکٹ ناظر کے عہدے پر تعینات کر دیا

گوجرانوالہ(توصیف احمد)بیوروکریٹس اور سیاستدانوں کی سفارشات پر ڈپٹی کمشنر نے سپرنٹنڈنٹ ایڈمن کو ڈسٹرکٹ ناظر کے عہدے پر تعینات کر دیا عاصم طفیل کی تعیناتی ڈپٹی کمشنر کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان کھڑا کر گئی ہے ؟

معلوم ہوا ہے سپرنٹنڈنٹ ایڈمن عاصم طفیل نے ڈسٹرکٹ ناظر کے ریٹائرڈ ہونے کے بعد ناظر کا عہدہ سنبھالنے کے لئے ڈپٹی کمشنر کو سفارشات کروانا شروع کر دی تھیں جن میں سیاستدانوں اور بیوروکریٹس نے ڈپٹی کمشنر کو عاصم طفیل کو ناظر کے عہدے پر تعینات کرنے کیلئے سفارشات کیں اور بعدازاں سفارشات پر ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے سپرنٹنڈنٹ ایڈمن عاصم طفیل کے آگے گھٹنے ٹیک دیے اور ڈسٹرکٹ ناظر کے عہدے پر تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔
عاصم طفیل کی کرپشن کی داستانوں کا علم ہونے کے باوجود ناظر کے عہدے پر تعینات کرنا ڈپٹی کمشنر کی کارکردگی پر سوالیہ نشان کھڑا کر گئی ہے یاد رہے عاصم طفیل کی کرپشن پکڑے جانے پر سابق ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر نے ڈسٹرکٹ ناظر کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔