شیخ رشید کو چپیڑیں مارنے کےساتھ سیل میںچوہے چھوڑے گئے،لطیف کھوسہ

لاہور(کورٹ رپورٹر)معروف قانون دان سردار لطیف کھوسہ نے دعویٰ کیا ہے دوران حراست شیخ رشید کو چپیڑیں ماری گئیں اور سیل میں چوہے چھوڑے گئے۔

سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہاشیخ رشید کیا بتائے مجھے چپیڑیں ماری گئیں اور منہ پر کپڑا ڈالا گیا، شیخ رشید کے سیل میں چوہے چھوڑے گئے ،مکھیاں بھی تھیں،چیئرمین پی ٹی آئی کو سائفر کیس میں جیل میں نہیں رکھا جاسکتا ،آئین پاکستانی شہریوں کو بنیادی حقوق فراہم کرتا ہے۔