رحیم یار خان (مشرق نیوز) رحیم یار خان میں پسند کی شادی پر جرگے نے بہن کی شادی بھائی کے سسر سے کرنے کا فیصلہ دیدیا۔ چک جعفر آباد میں جرگے نے پسند کی شادی پر فیصلہ سنایا جس میں جرگے نے بہن کی شادی بھائی کے سسر سے کرانے کا فیصلہ دیا۔ لڑکے کے ورثا نے الزام عائد کیا کہ جرگے کے فیصلے پر عمل نہ کرنے پر جوڑے کو قتل کرنے کا فیصلہ دیا گیا ہے۔ شادی کرنے والے جوڑے نے اپیل کی کہ ہماری جان کو خطرہ ہے اسلئے تحفظ دیا جائے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 8 ماہ قبل جوڑے نے کراچی کی عدالت میں پسند کی شادی کی تھی، جرگے کے متعلق تحقیقات کررہے ہیں اور جرگہ ثابت ہونے پر مقدمہ درج کیا جائےگا۔
رحیم یار خان، بہن کی شادی بھائی کے سسر سے کرائی جائے ،پسند کی شادی پر جرگے کا فیصلہ

















