اسلام آباد (مشرق نیوز) نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری اسرائیل پر دباو ڈالے کہ وہ فوری جنگ بندی کیلئے اقوام متحدہ کی قرار داد پر عمل کرے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ پر بمباری جاری رکھتے ہوئے بجلی،تمام مواصلاتی رابطے کاٹ دئیے ہیں۔ اس اندھیرے میں ہمیں معصوم فلسطینیوں کی حالت کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔
عالمی برادری اسرائیل پر جنگ بندی کیلئے دباو ڈالے: جلیل عباس جیلانی

















