کراچی(بیورورپورٹ)نگراں وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے معاشی فرنٹ سے اچھی خبریں آنا شروع ہوگئیں، ہم آئی ایم ایف پروگرام میں ہیں روپے کو مصنوعی سہارا نہیں دے سکتے، آئی ایم ایف کو قائل کرنے کیلئے ثبوت موجود ہیں، 2 نومبر کو آئی ایم ایف کو بتائیں گے کہ ہم کیسے آن ٹریک ہیں، پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح نمو 2 سے 3 فیصد رہے گی، آئی ایم ایف کو قائل کرنے کی ضرورت نہیں، ہمارے پاس سارے ثبوت ہیں، ہم نے آئی ایم ایف کیلئے تفصیلی پریزنٹیشن تیار کی ہے، جو بتائیں گی کہ ہم ان لائن ہیں، 2 نومبر کو آئی ایم ایف کو بتائیں گے کہ ہم کیسے آن ٹریک ہیں،نگران وزیر خزانہ نے کہا پاکستان دیئے گئے اسٹرکچرل بینچ مارک کے اندر ہے، ہم نے کیپٹل مارکیٹ ریفارمز بھی تیار کرلی ہیں، کیپٹل مارکیٹ ریفارمز جلد منظوری کیلئے کابینہ کو بھیج رہے ہیں، تاجر کاروبار کو وسعت دینے کیلئے بینکوں کے بجائے کیپٹل مارکیٹ سے سرمایہ حاصل کریں، تاجر حضرات بزنسز کو کیپٹل مارکیٹ میں لسٹ کرائیں،ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ایکسچینج ریٹ پوری دنیا میں مارکیٹ کی طلب و رسد پر ہوتا ہے، کرنسی میں سٹے بازی یا سمگلنگ کو روکنا اداروں کی ذمہ داری ہے، مہنگائی میں بھی کمی آرہی ہے، عالمی سطح پر کموڈیٹیز کی قیمت میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کیا جارہا ہے،دوسری جانب کراچی میں کاٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح نمو 2 سے 3 فیصد رہے گی، ورلڈ بینک نے پاکستان کی معاشی شرح نمو پر کنزرویٹو پیشگوئی کی ہے، پاکستان کی معاشی ترقی میں زراعت اور سروسز کا اہم کردار ہوگا،معاشی فرنٹ سے اچھی خبریں آنا شروع ہوگئی ہیں، روپے کی قدر مستحکم ہورہی ہے لیکن اس میں ہم فزیکل مداخلت نہیں کرسکتے، ہم آئی ایم ایف پروگرام میں ہیں روپے کو مصنوعی سہارا نہیں دے سکتے،ہم نے مہنگائی کو ختم تو نہیں کیا اور نہ ہی قابو کیا لیکن اس میں کمی آرہی ہیں، میرا کام معیشت کو مشکل حالات سے نکالنا ہے، اس کےلئے بہت کام ہورہا ہے،نگران حکومت کو صرف 2 ماہ ہوئے ہیں، اس دوران کوشش کی ہے کہ پوری ذمے داری سے کام کریں،انہوں نے کہا جب ہم نے جوائن کیا 17 اگست کو، سب کو پتا ہے معیشت کو کیا مشکلات درپیش تھیں، بہت جلد معیشت کو بحال کرنے کی کوشش کی،یہ آسان کام نہیں تھا، ہم زیادہ وقت ضائع نہیں کرسکتے ، اس لیے کام پر توجہ دیتے ہیں، ادویات کی صنعت کے بارے میں متعلقہ وزارت سے رابطہ کریں گے، معاشی بحالی کی سرگرمیاں شروع ہوچکی ہیں، ہم اس عمل کو تیز کرنا چاہتے ہیں لیکن وقت لگے گا،انہوں نے کہا معاشی ترقی کی شرح نمو 2 سے 3 فیصد ہوگی، ورلڈ بینک نے اس ضمن میں محتاط تخمینہ دیا ہے، پہلی مرتبہ 14 ماہ میں لارج سکیل اور پاور سیکٹر نے گروتھ کی ہے، سیمنٹ اور ٹریکٹرز کی پیداوار میں بہتری آئی ہے، کھاد کی فروخت تیزی سے بحال ہوئی جبکہ کپاس کی پیداوار 80 فیصد بڑھی ہے، کسانوں کے جولائی ستمبر کے دوران قرض میں 44 فیصد اضافہ ہوا، انٹربینک میں ڈالر 279 روپے پر مستحکم ہوچکا ہے،8 فیصد روپے کی قدر بہتر ہوئی ہے، انٹربینک میں ڈالر 305 تک پہنچ چکا تھا، روپے کی قدر کو بہتر بنانے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بہت اچھا کردار ادا کیا ہے، سرحدوں پر کرنسی کے حوالے سے غلط کام ہورہا تھا، ایکس چینج کمپنیوں کی اصلاحات نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے،ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا بجلی کی چوری ایک بڑا مسئلہ ہے،بجلی گیس کی قیمتوں کو انٹرنیشنل مارکیٹ کے مطابق بنایا ہے، تیل کی قیمت میں کمی کے فوری اثرات عوام کو منتقل کیے، ایف بی آر نے پہلی سہ ماہی میں آئی ایم ایف کے ہدف سے زائد ٹیکس وصولی کی ہے، ہدف پر رکنا نہیں حکومت چلانے کےلئے پیسا چاہیے، سرکاری اداروں کے لیے اصلاحات بھی لا رہے ہیں،انہوں نے کہا ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف پروگرام پر موثر طریقے سے عمل جاری ہے، 2 نومبر کو آئی ایم ایف وفد پاکستان آرہا ہے جسے پروگرام پر عملدرآمد کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کریں گے، آئی ایم ایف پروگرام ٹریک پر ہے ، قسط موصول ہونے پر دیگر ملٹی لٹرل اداروں سے بھی انفلوز ملیں گے،وزیر خزانہ نے کہا فسکل اکاو¿نٹ غیر متوازن ہو اور کرنٹ اکاو¿نٹ خسارہ زیادہ ہو تو شرح سود ہی اس کو بہتر کرتی ہے اس کے نتائج کرنٹ اکاو¿نٹ میں بہتری کی شکل میں آرہے ہیں، شرح سود کا تعین وزارت خزانہ نہیں سٹیٹ بینک کرتا ہے، ہمیں انڈسٹری کی تکلیف کا احساس ہے، شکایات سن کر حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں،وزیراعظم کی ہدایت پر معاشی بحالی کا پلان تیار ہے۔
مہنگائی میں کمی، معاشی بحالی کا پلان تیار، ورلڈ بینک، آئی ایم ایف پروگرام پر موثر طریقے سے عمل جاری ہے: وزیر خزانہ

















