کوٹ رادھاکشن (سمیع الحق قریشی)کوٹ رادھاکشن میں غیر قانونی ہاو¿سنگ سکیموں نے ات مچا دی ، سادہ لوح عوام کے کروڑوں ڈکارلیے ، عوامی سماجی حلقوں وسول سوسائٹی کا ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق کوٹ رادہاکشن کے مختلف دیہاتوں و سٹی کے اندر ڈیلر حضرات نے ایل ڈی اے سے منظورہ لیے بغیر ہی ایک ، دو دو چار ایکڑ زرعی زمینوں میں رہائشی اسکیموں بنا کر مذکورہ زرعی رقبہ کو کروڑوں روپے میں فروخت کرنا شروع کیا ہوا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف حکومت پنجاب کو کروڑوں روپے کا نقصان ہورہا ہے بلکہ اس مافیاز نے اب تک عوام کو بھی کروڑوں روپے کا چونا لگا دیا ہے باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کوٹ رادہاکشن شہر اور گردونواح کے علاقوں چک نمبر55، 54 ،59 ،60، پیماراوتاڑ ، ظفرکے ، ٹبہ افضل آباد ، اعظم آباد جیونکی ،قلعہ سردار بگھیل سنگھ ،مان سنگھ ،کوٹ رائے بوٹا مل اور کئی دیہاتوں میں اب بھی درجنوں غیر قانونی ھاوسنگ اسکیمیں ڈھرلے سے جاری ہیں جن میں تو بجلی ،گیس ، نکاسی آب،کشادہ سڑکیں مساجد وجنازہ وغیرہ کا انتظام اور نہ ہی بنیادی سہولیات نظر آتی ہیں ،بااثر پراپرٹی ڈیلرز حضرات صرف سفید کاغذ پر پلاٹنگ کرکے انھیں ہاو¿سنگ سکیم بنا بنا کر عوام کو چونا لگا کر راتوں رات کروڑ پتی بن رہے ہیں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ گزشتہ کچھ عرصہ قبل عوامی شکایات پر ایل ڈی اے نے ایکشن لیاتھا تو یہ غیر قانونی ہاو¿سنگ اسکیموں کا کاروبار بند ہوگیا تھا لیکن مبینہ طور پر سیاسی اثرورسوخ وپیسہ کی چمک کی وجہ سے کوٹ رادہاکشن اور گردونواح میں موجود درجنوں ھاوسنگ اسکمیوں کی دھڑلے سے کمپیوٹر سروس سنٹر وپٹواریوں سے بیع فردیں حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ بیع زبانی انتقال ہورہے ہیں کوٹ رادہاکشن کے عوامی سماجی حلقوں وسول سوسائٹی نے ارباب اختیار سے لینڈ مافیاز کے خلاف سخت ایکشن لینے کے ساتھ ڈی سی قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ زرعی زمینوں پر ھاوسنگ اسکمیوں بنانے والے موضع جات کے خسرہ ممبران کو بلاک کیا جائے تاکہ ان کی چوربازاری بند ہوسکے اور عوام مزید فراڈ سے بچ سکیں۔
کوٹ ادھاکشن، غیر قانونی ہاﺅسنگ سکیموں کی بھرمار

















