ملگداچوک ( محمد احمد جھکڑ) ملگداچوک اور گردونواح میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ پر عوام سراپا احتجاج بن گئی ایکسین اور ایس ڈی او کے خلاف نعرے بازی لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان تفصیلات کے مطابق نواحی ملگدافیڈر میں واپڈا کی طرف سے 12سے 14گھنٹے کی طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری علاقہ میں نظام زندگی معطل ھو کر رہ گیا عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے احتجاج۔میں شامل سماجی تنظیموں کے راھنماوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ واپڈا ذمہ دار عناصر نے انڈسٹری کے مالکان سے بھاری رقم لے کر ملگدافیڈر کے حصہ کی بجلی انڈسٹری کو فراہم کی جاتی ہے جو کہ سراسر زیادتی ھے سابق نائب ناظم ملک خدا یار خان جھکڑ اور رائے شاھد۔مدھول کھرل نے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ نہ کیا گیا تو احتجاج کاسلسلہ جاری رھے گا انہوں چیئرمین واپڈا اور چیف ایگزیکٹو لیسکو سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔
ملگد ا چوک اور گردونواح میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف عوام سراپا احتجاج

















