ڈسکہ(شاہد اقبال)ڈسکہ اوراس کے گردنواح میں موسم سرما کے آغاز کیساتھ ہی سوئی گیس کی قلت کے باوجود گیس گیزرز کی فروخت میں زبردست اضافہ ہوگیا ہے جبکہ دوسری جانب مقامی سطح پر غیر معیاری و ناقص گیس گیزرز کی تیاری بھی عروج پر پہنچ گئی ہے موسم سرماکے آغاز کیساتھ ہی علاقہ مکینوں نے گرم پانی کے حصول کیلئے گیس گیزرز کی تنصیب شروع کردی ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ میں گیس گیزرز کی قیمتو ں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے نیز بازار میں 25گیلن سے لیکر50گیلن تک کا گیزر 35ہزار روپے سے لیکر50ہزار روپے تک فروخت کیاجارہا ہے یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ مختلف علاقوں میں گیس گیزرز کی تیاری اور مرمت کا سلسلہ بھی عروج پر پہنچ چکا ہے جن میں ناقص اور غیرمعیاری میٹریل استعمال کیاجارہاہے جو کسی بھی وقت کسی بڑے حادثہ کا موجب بن سکتا ہے لہٰذا دوکاندار اور کاروباری و تجارتی لوگ علاقہ مکینوں سے منہ مانگے دام وصول کررہے ہیں ۔
ڈسکہ میں غیر معیاری و ناقص گیس گیزرز کی تیاری عروج پر



















