ناموس قرآن، رسالت اور صحابہؓکے مجرم کسی رعایت کے مستحق نہیں:شافع محشرکانفرنس

سمندری (شبیر کسانہ )وطن عزیز میں جب تک قر آن و سنت کا نظام نافظ نہیں ہو جاتا اس وقت تک امن و خوشحالی ممکن نہیں 76سال میں مسلسل وطن عزیز کو تجربہ گاہ بنایا گیا ہے چیف آف آرمی و چیف جسٹس ملک میں اسلامی نظام کو نافظ کردیں ناموس صحابہ پر گورنر پنجاب اور صدر پاکستان کا دستخط نہ کر نا جمہوریت کے منہ پر طمانچہ ہے نا موس قر آن و ناموس رسالتﷺو ناموس صحابہ کے مجرم کسی رعائت کے مستحق نہیں ان خیالات کا اظہار مرکزی جمعیت اہلحدیث و اہلحدیث یوتھ فورس و انجمن اہلحدیث نہر بازار سمندری کے زیر اہتمام فاروق اعظم گھنٹہ گھر چوک سمندری میں منعقد ہونیوالی فقید المثال سالانہ 59سیرت شافع محشرﷺ کانفرنس میں،عظیم سکالر مقرر انقلاب خطیب ابن خطیب حضرت مولانا حافظ معتصم الٰہی ظہیر،حضرت مولانا قاری محمد حنیف ربانی ،حضرت مولانا حافظ محمد یوسف پسرروری، حضرت مولانا عبدالرشید حجازی، حضرت مولانا قاری بنیامین عابد نے خطاب میں کیا کانفرنس کی صدارت انجمن اہلحدیث نہر بازار سمندری کے امیر چوہدری عبدالشکور نے کی جبکہ سابق ایم پی اے راﺅ کاشف رحیم خاں ایڈووکیٹ ، سابق چیئر مین مارکیٹ کمیٹی چوہدری اسلم گجر ، صدر بار ایسوسی ایشن چوہدری ارشد منیر گل ، ناظم نشر و اشاعت مرزا محمد سعود ، چوہدری بشارت علی بٹر، مولا نا عبدالشکور لدھیانوی مولا نا بہادر علی سیف امیر مر کزی جمعیت اہلحدیث تحصیل سمندری ، حکیم عبدالحفیظ تبسم خادم جامعہ تعلیم القر آن والحدیث 466روڈ محلہ اشرف آباد، مو لا نا رانا ثناءاللہ سمیت ایم شخصیات و عوام کی بڑی تعداد مو جود تھی مقرررین نے کہا کہ آج امت مسلمہ انتہائی نازک دور سے گزر رہی ہے فلسطین میں ہسپتالوں سکولوں مساجد پر حملے اور عالمی قوتوں کی خاموشی نے نام نہاد انسانی حقوق کے علمبرداروں کے بھانک چہروں کو بے نقاب کر دیا ہے مظلوم فلسطینیوں کی امداد کےلئے حکومت وقت کو جہاد کا اعلان کر نا چاہےے مر کزی جمعیت اہلحدیث کا بچہ بچہ اپنی جانوں پر کھیل کر مسجد اقصیٰ اور اپنے فلسطینی بھایﺅں کا تحفظ کر ے گا ہم حکومت وقت سے مطالبہ کر تے ہیں کہ مظلوم فلسطینیوں کی اخلاقی سفارتی امداد کےلئے فوری طور پر موسم کے مطابق اشیائے خوردونوش اور ادویات ان تک پہنچائی جائیں اور وطن عزیز کی جغرافیائی اور نظر یاتی سر حدوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے ملک سے کرپشن اور اشرفیہ کی عیاشیوں کو ختم کیا جائے غریب عوام کےلئے روزگار کے موقع پیدا کئے جائیں اور سودی معشیت کو ترک کر کے محمدی نظام کے مطابق معشیت کو آگے چلایا جائے تاکہ شافع محشرﷺ کے روز کامیابیاں ہمارا نصیب بن سکیں کانفرنس کے اختتام پر اجتماعی طور پر ملکی ترقی و خوشحالی اور مظلوم فلسطینی بھایﺅں کےلئے خصوصی دعا کی گئی اور کانفرنس کی کامیابی پر مرکزی جمعیت اہلحدیث و اہلحدیث یوتھ فورس و انجمن اہلحدیث نہر بازار سمندری کے ذمہ داران کو مبارکباد دی گئی ۔