سرائے عالمگیر(نامہ نگار)موسم سرما کی آ مد دیہاتوں میں رضائیوں کی بھرائی شہروں میں گرم ملبوسات رضائیوں کو دھوپ لگوایا جانے لگی سرائے عالمگیر اور اس کے گردونواح میں موسم کے کروٹ لینے کے ساتھ ہی موسم سر ما کی تیاریوں کا آغاز ہو گیا دیہاتوں میں کچے گھروں کی لپائی گھروں کی جنرل صفائی بستروں کمبلوں گرم ملبوسات کو دھوپ لگوانے سمیت شہروں میں رضائیوں کی بھرائی نئے بستروں کی خریداری اور پیٹیوں الماریوں میں پڑے ہوئے گرم ملبوسات نکال کر دھوپ لگوائی جانے لگی معمر خواتین نے دیہاتوں میں میں موجود کچے مکانوں کی لپائی اور انہیں سنوارنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ دیہاتوں میں گرے رنگ کی چکنی مٹی کو کچے مکانوں کی لپائی کے بعد اس میں خوبصورتی لانے کے لیے استعمال کی جاتی ہے جب کہ شہروں میں موسم سرما کی آمد کے موقع پر گھروں کو شب وروز کام کاج جاری ہے اسکے علاوہ دھنے کی مشینوں پر لحافوں رضائیوں سرہانوں میں روئی بھرائی اور سلائی سمیت دوسرے کام تیزی سے جاری ہیں دوسری طرف رضائی بھرائی سلائی والوں نے اجرت میں 100فیصد اضافہ کر کے صارفین کے اوسان خطا کر دئے یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ امیر طبقہ نئے کمبلوں رضائیوں سوئی گیس و بجلی ہیٹرز نئے گرم ملبوسات کی خریداری میں مصروف ہے۔
سرائے عالمگیر:موسم سرما کی آمد، شہریوں نے گرم ملبوسات نکال لئے



















