بہاولپور(قاسم بھٹی)پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کریک ڈاﺅن، گزشتہ 2 روز کی مختلف کارروائیوں میں 15ملزمان گرفتار ۔گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں منشیات، شراب وناجائز اسلحہ برآمد، ملزمان پابند سلاسل۔ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائیگا، ڈی پی او سید محمد عباس تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ سول لائینز، تھانہ اوچشریف، تھانہ ڈیراور، تھانہ کینٹ، تھانہ مسافرخانہ اور تھانہ صدر احمد پور شرقیہ پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے07ملزمان حبیب، جہانگیر،ریاض، عمران،امین، امجد اور یاسر کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے350لیٹر شراب برآمد کرلی۔ اسی طرح منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے تھانہ صدر بہاولپور، تھانہ عباس نگر اور تھانہ صد راحمد پورشرقیہ پولیس نے 4ملزمان پیر بخش، اشرف، نیازاحمد اور نواز کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے 5کلو 560گرام چرس برآمد کرلی۔ جبکہ اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے تھانہ سٹی یزمان اور تھانہ صدراحمد پور شرقیہ پولیس نے 4ملزمان خضر حیات، جنید، شوکت حسین اور حسنین خان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 04عدد پسٹل 30بور برآمد کرلئے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، شراب اور منشیات ایک لعنت ہے، معاشرے کو ایسے ناسور عناصر سے پاک کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
بہاولپور پولیس کریک ڈاﺅن، 15ملزمان گرفتار، بھاری منشیات برآمد

















