اسلام آباد (بیورورپورٹ)الیکشن کمیشن نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا ملک میں عام انتخابات سے متعلق بیان رد کر دیا،گزشتہ روزنجی ٹی وی کے پروگرام میں انٹرویو کے دوران صدر عارف علوی نے کہا تھا کہ انہیں یقین نہیں ہے کہ جنوری 2024 میں الیکشن ہوں گے،ترجمان الیکشن کمیشن نے صدر پاکستان کے مو¿قف کی تردید کرتے ہوئے کہا انتخابات کے انعقاد سے متعلق الیکشن کمیشن کی تمام تیاریاں مکمل ہیں، الیکشن ملتوی ہونےکا کوئی امکان نہیں ہے،الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق حلقہ بندیوں کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے، حلقہ بندیوں پراعتراضات دائرکرنے کا دوسرا مرحلہ کل مکمل ہو جائے گا، 30 اور 31 اکتوبر سے اعتراضات پر سماعت اور 30 نومبر کو حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست شائع کر دی جائےگی، حلقہ بندیوں کی اشاعت کے بعد الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا جائے گا جبکہ وفاقی وزرا کے عام انتخابات پر اثر انداز ہونے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے نگراں وزیراعظم کو نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کردی،چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے 5 رکنی بینچ نے وفاقی وزرا کے عام انتخابات پر اثر انداز ہونے سے متعلق کیس کی سماعت کی، جس میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پیش ہوئے اور بتایا کہ الیکشن کمیشن نے نوٹس نہیں دیا،الیکشن کمیشن نے نگراں وزیراعظم کو نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی آئندہ سماعت منگل تک ملتوی کردی علاوازیں الیکشن کمیشن نے ڈپٹی کمشنر اور انسپکٹر جنرل اسلام آباد کو عہدے سے ہٹانے کے احکامات جاری کر دئیے،ذرائع کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن کو تبدیل کیا جائے،الیکشن کمیشن نے آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان کو بھی تبدیل کرنے کا کہا ہے، الیکشن کمیشن نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو دونوں افسران کے تبادلے کیلئے مراسلہ بھیجا ہے مزید برآں الیکشن کمیشن نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کےخلاف نوٹس واپس لے لیا،الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کےخلاف حلقہ این اے 24 میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے سے متعلق محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ان کے خلاف جاری کیا گیا نوٹس واپس لے لیا ادھر الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کے معاملے پر سماعت 9 نومبر تک ملتوی کر دی،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کے معاملے پر کیس کی سماعت کی،ممبر الیکشن کمیشن نے استفسار کیا کہ آپ کی پاور آف اٹارنی کہاں ہے؟،وکیل پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا جوابدہ جیل میں ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی سے جمعرات کے علاوہ کسی بھی دن ملاقات نہیں کرنے دیتے، آئندہ سماعت پر جواب فائل کر دوں گا، اس طرح کے کیس کا الیکشن کمیشن پہلے بھی فیصلے کر چکا ہے،وکیل پی ٹی آئی کی یقین دہانی پر الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 9 نومبر تک ملتوی کر دی۔
صدرمملکت کا بیان مسترد، انتخابات ملتوی ہونے کا امکان نہیں:الیکشن کمیشن

















