ترقیاتی پروگرام کا پیسہ ریاست مخالف پراپیگنڈا میں جھونک دیا گیا، پی ٹی آئی کا بڑا سکینڈل بے نقاب

اسلام آباد،لاہور (بیورورپورٹ،اپنے رپورٹر سے ) اپنے ہی ریاست مخالف پراپیگنڈے میں ملوث نکلے، سرکاری وسائل کے بل پرپی ٹی آئی قیادت کا جعلی امیج گھڑنے اور ریاستی اداروں کےخلاف جھوٹا پراپیگنڈا بے نقاب ہوگیا،ذرائع کے مطابق سرکاری وسائل پرپی ٹی آئی قیادت کی جعلی تشہیر اور اداروں کےخلاف پراپیگنڈا سامنے آگیا ، مخالفین کی کردار کشی اور ہرزہ سرائی کیلئے سوشل میڈیا ٹیموں کا بے دریغ استعمال کیا گیا جبکہ سرکاری پیسوں سے ریاست مخالف بیانیہ پھیلانے کی مکروہ حرکت کی گئی،دستاویزات کے مطابق سالانہ ترقیاتی پروگرام کی آڑ میں سوشل میڈیا ٹیموں کو پی ٹی آئی کے مذموم بیانیے کو پھیلانے کا ٹاسک دیا گیا، جعلی سوشل میڈیا ٹیموں کو شخصیت پرستی اور جھوٹ کے پرچار کیلئے استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے،سوشل میڈیا اکاو¿نٹس کو پی ٹی آئی کے سیاسی مقاصد کو آگے بڑھانے اور غلط معلومات کیلئے استعمال کیا گیا،پی ٹی آئی دور میں معاشرے میں نفرت انگیز بیانیے سے عدم استحکام کو فروغ دیا گیا، پراپیگنڈا اکاونٹس کے فالورز سرکاری وسائل سے بڑھائے گئے جبکہ مجموعی طور پر اس پراجیکٹ کی لاگت 870 ملین روپے رکھی گئی تھی،پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا ٹیمز کو سیاسی مقاصد کےلئے استعمال کرنے پر 25 سے 40 ہزار روپے تنخواہ دی اور سوشل میڈیا ٹیموں پر کروڑوں روپے خرچ کیے،ریاست مخالف پراپیگنڈے میں شامل ان 800 اکاونٹس کی تحقیق کی گئی تو چشم کشا حقائق سامنے آئے جن کے مطابق ان ملازمین میں سے 72.5 فیصد اکاونٹس کا 2021 سے پہلے پی ٹی آئی کی طرف کوئی سیاسی جھکاو ہی نہیں تھا، جون 2022 کے بعد 86 فیصد اکاونٹس نے اپنا سیاسی جھکاو تبدیل کر لیا اور اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس پر پی ٹی آئی کا بیانیہ پوسٹ کرنا شروع کر دیا،اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے پی ٹی آئی کا کبھی کوئی نظریہ تھا ہی نہیں ، یہ ایک سازش تھی جو قومی خزانے سے پیسے دے کر کرائی جا رہی تھی،پی ٹی آئی حکومت نے ٹیکس کا پیسہ اپنے پروپیگنڈے کےلئے جھونک دیا اور اپنے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کےلئے نوجوانوں کو بھرتی کیا اور ان کو اخلاقیات اور شرافت کے اصولوں کےخلاف استعمال کیا،عوام کے پیسوں پر ریاست مخالف مواد پھیلایا گیا،ان اکاونٹس نے 9 مئی واقعات میں پی ٹی آئی کے کارکنوں اور عوام کو اشتعال دلانے، تشدد پر بھڑکانے اور ممکنہ طور پر فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے کےلئے اکسایا اور عوام اور اداروں میں نفرت پھیلا کر دراڑیں ڈالنے کی کوششیں کیں،جعلی سوشل میڈیا ٹیموں کی بھرتی کا عمل غیر قانونی اور فراڈ پر مبنی تھا، مسلم لیگ ن کے رہنما عطاءتارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے پی ٹی آئی نے ریاست مخالف پروپیگنڈے کیلئے سرکاری پیسے کا استعمال کیا خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت نے سوشل میڈیا ٹرولرز بھرتی کیے،ہمارے پاس تفصیلات ہیں کس سفاکانہ طریقے سے عوامی پیسے کو لوٹا گیا، 2019ءمیں خیبرپختونخوا حکومت نے سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے طور پر 1100 لوگ بھرتی کیے، ان کو بھرتی کرنے کا مقصد صحافیوں، سیاستدانوں کو گالیاں دینا تھا،انہوں نے کہا منصوبے پر کل 87 کروڑ روپے خرچ ہونا تھے، معاملے پر سخت سے سخت کارروائی ہونی چاہیے، ترجمان استحکام پاکستان پارٹی فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی آڑ میں جھوٹا پراپیگنڈا کیا گیا ، پی ٹی آئی نے اداروں کو بدنام کرنے کیلئے سوشل میڈیا کا بے دریغ استعمال کیا، ٹرینڈ سیٹ کرکے ٹاپ ٹرینڈ پررہنا چیئرمین پی ٹی آئی کا پسندیدہ مشغلہ تھا، پی ٹی آئی نے سرکاری وسائل سے جھوٹا پراپیگنڈا کیا جس سے ہمارا وقار دنیا بھر میں مجروح ہو۔