نیلسن منڈیلابننے والے نواز شریف پہلے بھائی سے مہنگائی کا حساب لیں:پرویز الٰہی
اسلام آباد(بیورورپورٹ) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے یہ جو نیلسن منڈیلا آیا ہے انہیں الیکشن میں پتہ چلے گا، سب کی امیدیں عدلیہ پر ہیں،عدالت پیشی کے موقع پر پرویز الٰہی نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا عام انتخابات کرانے ہی پڑیں گے، نوازشریف دو نمبر نیلسن منڈیلا بننے کی کوشش کر رہے ہیں،صحافی نے سوال کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا ساتھ کب تک دیں گے، جس پر پرویز الٰہی نے کہا کوئی کمی ہے، 5 ماہ سے زیادہ ہوگئے ہیں اور آئندہ بھی، آپ دیکھیں گے جب انتخابات ہوئے تو پتا چلے گا ان کے ساتھ کیا ہوا،انہوں نے کہا انتخابات میں سب کےلئے یکساں مواقع فراہم کرنے چاہئیں اگر یکساں مواقع فراہم نہ کیے تو خداشات پیدا ہونگے پھر عدالتیں ہیں جہاں سے انصاف لے کر آئیں گے مزید برآں اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمے میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی پر فرد جرم کےلئے 21 نومبر کی تاریخ مقرر کردی،اے ٹی سی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کے رخصت پر ہونے کے باعث پرویز الٰہی کو ڈیوٹی جج راجہ جواد عباس کی عدالت میں پیش کیا گیا، پرویز الٰہی کی جانب سے وکیل سردار عبدلرازق عدالت میں پیش ہوئے، ڈیوٹی جج نے سماعت کے آغاز پر ریمارکس دیئے سیاست دانوں میں نگران ہوتے ہیں ویسے ہی ججز میں بھی نگران ہوتے ہیں، آج میں بھی نگران جج ہی ہوں،عدالت نے استفسار کیا آج تاریخ ہی ہونی ہے؟ وکیل صفائی سردار عبدلرازق نے عدالت کو بتایا جی آج تاریخ ہونی ہے، تاہم پرویز الٰہی سے کمرہ عدالت میں بات کرنے کی اجازت چاہتے ہیں،عدالت نے سابق وزیراعلیٰ کو وکلا سے کمرہ عدالت میں بات کرنے کی اجازت دےدی بعدازاں عدالت نے تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمہ میں پرویز الٰہی پر فرد جرم کےلئے 21 نومبر کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

















