لاہور (خبر نگار) سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کو ایک برس بیت گیا لیکن غم آج بھی تازہ ہیں۔
برسی کے موقع پر صحافتی برادری نے ملک بھر میں تقاریب منعقد کرکے ارشد شریف کو خراج عقیدت پیش کیااور فاتحہ خوانی کی گئی۔
واضح رہے صحافی ارشد شریف کو ایک سال قبل کینیا میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران قتل کیا گیا تھا،ادھر سپریم کورٹ نے قتل پر ازخود نوٹس لیا تاہم کئی سماعتوں کے باوجود کیس کسی فیصلے پر نہ پہنچ سکا۔
ارشد شریف کے قتل کو ایک برس بیت گیا، غم آج بھی تازہ

















