خواتین کیخلاف صنفی تشدد روکیں،نیلوفر بختیار کا چیف جسٹس کو خط

اسلام آباد (بیورورپورٹ) خواتین پر تشدد کے بڑھتے واقعات روکے جائیں، چیئرپرسن قومی کمیشن برائے وقار نسواں نیلوفر بختیار نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا۔

نیلوفر بختیار نے خط میں کہا خواتین کےخلاف صنفی تشدد کو کم کرنے کےلئے فوری و موثر اقدامات کرنا ہوں گے، مظالم کا شکار بننے والی زندگیوں کو خطرات سے بچانا ہو گا، نور مقدم کے قتل جیسے واقعات ملک میں خواتین کی حفاظت و فلاح پر بڑا سوالیہ نشان ہیں۔

خط میں مزید کہا گیافوری عدالتی احتساب و انصاف کی فراہمی سے ہی ظلم و بدترین تشدد کے سلسلے کو روکا جا سکتا ہے، شفاف عدالتی نظام و تیز ترین انصاف ہی ایسے واقعات میں ظلم کا شکار بنی خواتین ،خاندان کےلئے مرہم ہو سکتا ہے،بطور چیف جسٹس اپنے عہدے اور اختیارات کو ایسے واقعات میں کمی لانے کےلئے مثبت انداز میں استعمال کریں۔