اسلام آباد(بیورورپورٹ)پیپلز پارٹی نے انتخابات موخر کرانے کوالیکشن چوری کرنے کا منصوبہ قراردےدیا۔
پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے اپنے بیان میں کہاابھی تک الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا، انتخابات موخر کرانے کا مقصد الیکشن چوری کرنے کا منصوبہ ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہاصرف 2سیاسی جماعتوں کی خواہش پر انتخابات موخر نہیں ہو سکتے، الیکشن کمیشن 2شخصیات نہیں،آئین کاپابند ہے،سلیکشن کا بار بار تجربہ کرنے کی بجائے الیکشن کی طرف آنا پڑے گا، کس کو منتخب اور مسترد کرنا ہے اختیارصرف عوام کو ہے۔
پیپلز پارٹی نے انتخابات موخر کرانے کوالیکشن چوری کرنے کا منصوبہ قراردےدیا


















