پولیس کاپی ٹی آئی کنونشن پر دھاوا،متعدد کارکن گرفتار

لاہور(خبر نگار،کرائم رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کی اجازت کے باوجودکاہنہ میں پی ٹی آئی کنونشن پر دھاوا ،متعددکارکنوں کو گرفتار کرلیاگیا۔

پولیس و قانون نافذ کرنےوالے اداروں نے کنونشن کیلئے جمع ہونے والے کارکنوں کو حراست میں لیا،پولیس نے کنونشن منعقد کرنےوالے رہنما کے دفتر پر بھی چھاپہ مارا، شیشے توڑ دئیے اور پی ٹی آئی کے لگے فلیکس ،پوسٹر پھاڑ دئیے۔