لاہور(رپورٹنگ ٹیم)سابق وزیر خزانہ ومرکزی رہنما ن لیگ اسحاق ڈار نے کہاہے ملک2منٹ میں ٹھیک نہیں ہوسکتا،10سے15سال لگیں گے۔
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا16ماہ معاشی بحالی نہیں،پاکستان کوڈیفالٹ سے بچانے کیلئے تھے، پاکستان کوسری لنکانہیں بننے دیا،نوازشریف کےخلاف دونوں کیسزفراڈہیں، پانامہ ڈرامے میں کچھ ثابت نہیں ہوسکا۔
سابق وزیر خزانہ نے کہانوازشریف اپنے خلاف مقدمات میں سرخروہوں گے،جج ارشدملک ودیگرکے بیانات کے بعدتمام صورتحال واضح ہوچکی، نوازشریف کاپاکستان آکرملک سے باہرجانے کاپروگرام نہیں، نوازشریف پاکستان رہنے آرہے ہیں تاہم بیرون ملک جانے کی ضرورت پڑی توجائیں گے۔
اسحاق ڈار نے مزید کہاکوئی جادو کی چھڑی نہیں جو گھماتے ہی پوری معیشت ٹھیک ہو جاتی ہے،عوام نے موقع دیا تو پھر پاکستان کو معاشی طاقت بنائیں گے۔
ملک2منٹ میں ٹھیک نہیں ہوسکتا،10سے15سال لگیں گے،ڈار


















