اسلام آباد (مشرق نیوز) نگران وزیراعظم انوار الحق نے فلسطین کے صدر محمود عباس سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور غزہ کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور پاکستان کی جانب سے فلسطینیوں کی غیر متزلزل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔
وزیراعظم ہاو¿س کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے غاصب اسرائیلی فوج کی جانب سے معصوم و نہتے فلسطینیوں پر غزہ اور مغربی کنارے میں ڈھائے جانے والے حالیہ مظالم کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر گفتگو کیلئے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
وزیراعظم نے اسرائیلی قابض فوج کی جانب سے فلسطینیوں پر مسلسل، بلاتفریق اور بدترین بمباری بالخصوص الاہلی ہسپتال پر بمباری کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی۔ وزیراعظم نے اسرائیل کی بمباری اور جارحیت کو دانستہ اور قابل نفرت قرار دیا۔
نگراں وزیراعظم کا فلسطینی صدر سے رابطہ، پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کی یقین دہانی

















