قصور میں پتنگ بازی ، طالبعلم کرنٹ لگنے سے جھلس گیا

قصور (مہر حسن حسین )تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ میں جاری خونی پتنگ بازی کے کھیل نے طالبعلم کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،11سالہ طالب علم زین پتنگ پکڑتے ہوئے الیون کے وی کی تاروں سے کرنٹ لگنے سے جھلس گیا۔

تھانہ اے ڈویژن قصور کی حدود میں عرصہ دراز سے پتنگ بازی کا خونی کھیل جاری ہے جس کی نشاندہی قومی اخبارات، حساس ادارے، سپیشل برانچ کی رپورٹ اور شہری ڈی پی او قصور کو درخواستیں دیکر کرچکے ہیں مگر اس معاملے میں غفلت اور لاپرواہی برتنے پر ڈی پی او قصور بااثر ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن آصف جاوید خان کےخلاف کوئی کارروائی نہ کر سکے ہیں،گزشتہ روز تھانہ اے ڈویژن قصور کے علاقہ سردار کالونی قصور کے رہائشی طارق کے 11 سالہ بیٹا زین کو اپنی چھت پر پتنگ پکڑتے ہوئے واپڈا کی الیون کے وی لائن سے شدید کرنٹ لگا جس سے وہ بری طرح جھلس گیا، پتنگ کو ڈور کی جگہ میٹل کی بنی کلچ تار سے اڑایا گیا تھا جو بچے نے جیسے پکڑی تو وہ بجلی کی لائن پر گر گئی جس سے بچے کے ہاتھ پاو¿ں مکمل جل گئے اور بچہ شدید زخمی ہوگیا۔

بے ہوش ہونے کے والدین اپنی مدد آپ کے تحت بچے کو ہسپتال لے گئے ،زخمی بچے زین کے والدین نے آئی جی پنجاب، آر پی او شیخوپورہ ریجن سے فوری نوٹس لے کر تھانہ اے ڈویژن کے علاقے میں جاری خونی پتنگ بازی کے کھیل کو بند کرانے اور لاپرواہی برتنے والے ایس ایچ او تھانہ اے ڈویڑن آصف جاوید خان اور دیگر ذمہ داران کےخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔