چناب نگر میں گٹر ابل پڑے،گندگی کے ڈھیر،تعفن پھیلنے لگا

چناب نگر(انس نعمان عثمانی)چناب نگر کے قرب و جوار میں گندگی کے ڈھیر، کچرے سے تعفن اٹھنے لگا، بیماریاں پھیلنے کا خطرہ،مختلف علاقوں میں سیوریج کاپانی گھروں میں داخل ہو نے لگا،چناب نگر کے قریبی علاقوں میں کوڑے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں، سیوریج نالہ مکمل طور پر بند ہے، صحت و صفائی کا برا حال گٹراوور فلو ہوگئے گٹروں کا گندہ پانی گلیوں میں بھر جانے کیوجہ سے مکین ازیت ناک صورتحال سے دوچارہےں۔

چناب نگر کے قرب و جوار میں گندگی کے ڈھیر، کچرے سے تعفن اٹھنے لگا، بیماریاں پھیلنے کا خطرہ،مختلف علاقوں میں سیوریج کاپانی گھروں میں داخل ہو نے لگا،چناب نگر کے قریبی علاقوں میں کوڑے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں، سیوریج نالہ مکمل طور پر بند ہے اس وقت گٹرو اوورفلو ہوچکے ہیں اور گٹروں کا گندہ پانی گلیوں میں بھر جانے کیوجہ سے گلیاں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں جبکہ گندگی کے انبار لگنے کیوجہ سے مذکورہ محلہ مکھیوں اور مچھروں کی آماجگاہ بن چکا ہے جس کیوجہ سے موذی امراض پھیل رہے ہیں اور متعدد محلہ مکین ملیریا اور ٹائیفائد میں مبتلا ہوچکے ہیں محلہ مکینوں کی جانب سے متعدد بار نشاندہی کے باوجود مسئلہ جوں کا توں برقرار ہے، شہریوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی آفیسران اور ملازمین خواب و خرگوش کے مزے لے کر سو رہے ہیں جبکہ علاقہ مکیں انتہائی ازیت کا شکار ہیں۔