شفاف انتخابات ہی جمہوریت کاضامن،کوئی کوتاہی برداشت نہیں ہوگی،چیف الیکشن کمشنر

کوئٹہ (بیورورپورٹ)چیف الیکشن کمشنر نے کہاہے انتخابات کا آزادانہ، منصفانہ، غیرجانبدارانہ انعقاد ہی بہتر جمہوریت کا ضامن ثابت ہوگا، پرامن الیکشن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائےگی۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا، عام انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا،ممبران، چیف سیکرٹری، سیکرٹری الیکشن کمیشن، ایڈیشنل آئی جی ویگر حکام نے شرکت کی۔

سکندر سلطان راجہ نے کہاغیر جانبدارانہ و پرامن انتخابات کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، صاف و شفاف انتخابات اہم قومی ذمہ داری ہے، قومی فریضے کو بااحسن پورا کرنے کیلئے نگران حکومت بھرپور کردار ادا کرے، الیکشن کمیشن حکومتوں کو مکمل مدد فراہم کرےگا۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہاپرامن انتخابات میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائےگی، انتخابات کا آزادانہ، منصفانہ، غیرجانبدارانہ انعقاد ہی بہتر جمہوریت کا ضامن ثابت ہوگا، پولنگ عمل میں سیاسی وابستگی سے بالاتر عملے کی تعیناتی کو ہر لحاظ سے یقینی بنایاجائے، کوئی شکایت ملی تو فوری ایکشن لیا جائے گا،افسروں کے تبادلے مکمل طور پر میرٹ پر کئے جائیں، کسی قسم کا سیاسی دباو خاطر میں نہ لایا جائے۔