جلاو گھیراو کیس، خدیجہ شاہ کی 2 مقدمات میں ضمانتیں منظور

لاہور (مشرق نیوز) لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے جناح ہاوس اور عسکری ٹاور میں جلاو گھیراو کے کیس میں خدیجہ شاہ کی ضمانتیں منظور کر لی گئیں۔ خدیجہ شاہ کے خلاف 2 مقدمات، جناح ہاوس اور عسکری ٹاور میں جلاو گھیراو کے کیس سے متعلق جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔

دوران سماعت عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے دونوں کیسوں میں خدیجہ شاہ کی ضمانتیں منظور کر لیں۔ یاد رہے خدیجہ شاہ کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں جناح ہاوس پر حملے کا مقدمہ درج ہے۔ خدیجہ شاہ کیخلاف تھانہ گلبرگ میں عسکری ٹاور میں بھی جلاو گھیراوکا مقدمہ درج ہے۔