غزہ (مشرق نیوز) جنگی جنون میں مبتلا اسرائیل نے سفاکیت کی انتہا کر دی، صہیونی فوج نے غزہ کے ہسپتال پر بمباری کر کے علاج معالجے کیلئے موجود 800 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر دیا جبکہ سینکڑوں شہری شدید زخمی ہیں۔
اسرائیل کے فضائی حملے میں ہسپتال کی عمارت زمین بوس ہو گئی، حملے کے بعد ہرطرف و چیخ و پکار سنائی دیتی رہی، حملے میں شہید ہونے والوں میں مریض، ڈاکٹرز اور نرسنگ سٹاف شامل ہے۔
متعدد زخمیوں کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے شہادتیں بڑھنے کا خدشہ ہے، نشانہ بننے والے ہسپتال میں ہزاروں شہری علاج معالجے اور پناہ لینے کیلئے موجود تھے، قابض فوج نے اقوام متحدہ کی پناہ گاہ پر بھی فضائی حملہ کیا۔
اسرائیلی سفاکیت کی انتہا، غزہ میں ہسپتال پر فضائی حملہ، 800 سے زائد فلسطینی شہید

















