ملکی معیشت کو سنبھالنا نگران حکومت کے بس کی بات نہیں:شوکت منیر

گوجرانوالہ (چودھری توصیف احمد)صوبائی رہنماءآل پاکستان مسلم لیگ چودھر ی شوکت منیر نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے پیپلز پارٹی اور ن لیگ گزشتہ 3 دھائیوں سے ملکی خزانہ لوٹنے میں مصروف ہے انہیں عوام سے کوئی سروکار نہیں، غریب پاکستانیوں کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ۔

نگران حکومت نے عوام کو مہنگائی اور بےروزگاری میں شدید اضافے کا تحفہ دیا، اب لوگوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ہے، کسانوں، مزدورں، تاجر وں سمیت ہر طبقہ مہنگائی کیخلاف دہائیاںدے رہاہے لیکن حکمران سب اچھا کی رپورٹ دے رہے ہیں، ملکی معیشت کو سنبھالنا موجودنگران حکومت کے بس کی بات نہیں ، معیشت کی درستگی ٹھوس معاشی پالیسیوں سے ممکن ہے اور موجودہ کمزور حکومت کے پاس اس کا وژن ہی نہیں،انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام پر عذاب بن کر مسلط ہے لوگ بھوکے سو رہے ہیں سیاسی بیانات سے ہٹ کر دیکھا جائے تو اندازہ ہو جائیگا لوگ اپنے بچوں کو دودھ تک پلانے کی طاقت نہیں رکھتے حقیقت میں حالات اچھے نہیں ہیں ۔ اس حکومت نے بجلی کے بلوں کے ذریعہ لوٹا ۔