اسلام آباد،بیجنگ(بیورورپورٹ،مشرق نیوز)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پٹرولیم قیمتیں کم ہونے کے ثمرات عوام تک پہنچانے کےلئے پرائس کنٹرول کا نظام سخت کرکے اشیا کی قیمتوں میں کمی لانے کاحکم دےدیا۔
پالیسی بیان میں وزیراعظم نے کہاایندھن کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کے نتیجے میں وفاقی و صوبائی سطح پر متعلقہ حکام کو پرائس کنٹرول کے سخت طریقہ کار کو فعال کرنے کی ہدایت کردی،انوار الحق کاکڑ نے کہاتمام وزرائے اعلیٰ سے گزارش کرتا ہوں ضروری اشیا کی قیمتوں میں کمی کو یقینی بنائیں، تمام تر توجہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کی طرف مرکوز کی جائے اور سرکاری ادارے اشیا کی قیمتوں میں کمی لانے کےلئے ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔
دریں اثنامعروف چینی اخبار گلوبل ٹائمز میں اپنے خصوصی مضمون میںنگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑنے ایک بار پھر چین پاکستان اقتصادی راہداری پرعملدرآمد کےلئے ملکر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا منصوبے نے پاکستان کے سماجی و اقتصادی منظر نامے کو بدل کر رکھ دیا،پاک چین رشتہ ماضی، حال اور مستقبل کا ہے، حقیقت کو کوئی چیز نہیں بدل سکتی، چین پاکستان دوستی خطے میں امن و استحکام کا باعث ہے۔
انوار الحق کاکڑ نے کہا پاکستان ،چین قریبی دوست، تزویراتی شراکت دار اور آہنی بھائیوں کی حیثیت سے مشتر کہ مستقبل کی منزل کی طرف بڑھ رہے ہیں،پاکستان کی خود مختاری ،علاقائی سالمیت واقتصادی سلامتی کی حمایت اور جموں وکشمیر کے معاملے پر اصولی حمایت پر چین کے شکر گزار ہیں، سی پیک پاک چین تعلقات میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، پاکستان کی خارجہ پالیسی کے مقاصد ہمیشہ اندرونی و بیرونی امن رہے ہیں، تنازعات ، معاشی کساد بازاری ، غذائی عدم تحفظ ،سماجی عدم مساوات و موسمیاتی تبدیلی جیسے متعدد چیلنجوں سے دو چار دنیا میں پاک چین سٹریٹجک پارٹنر شپ کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔
وزیراعظم نے کہافخریہ طور پرچین کو اپنا بہترین دوست کہتا ہوں،بڑی دل نشیں بات ہے چین میں آئرن بر ادرکی اصطلاح صرف پاکستان کےلئے مخصوص ہے،لازوال شراکت داری و گہری دوستی دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے،دونوں ممالک کے عوام کا ایک دوسرے کےلئے پیارا اور محبت کا رشتہ در حقیقت پہاڑوں سے بلند ، سمندر سے گہرا اور شہد سے میٹھا ہے، مجھے یقین ہے پاک چین دوستی آنے والے دنوں میں مزید مضبوط ہوگی اور آنےوالے سالوں میں بھائی چارہ، شراکت داری اور دوستی مزید بلندیوں پر جائے گی۔
مزید برآں نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ چینی صدر شی جن پنگ کی دعوت پر بیجنگ پہنچ گئے،پرتپاک استقبال کیا گیا،وزیر اعظم تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے عالمی تعاون میں شرکت کریں گے، گلوبل اکانومی میں رابطوں کے موضوع پر فورم سے خطاب کریں گے،نگران وزیراعظم کی چینی صدر سے دوطرفہ ملاقات ہوگی، انوار الحق کاکڑ کی اعلیٰ چینی قیادت اور فورم میں شریک دیگر ممالک کے سربراہوں سے بھی ملاقاتیں شیڈول ہیں۔
کارڈیک ایمرجنسی میں چند لمحوں کی تاخیر خطرناک ثابت ہو سکتی ہے،پروفیسر سید عمران الحسن
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک خاندان کے 8 افراد جاں بحق
کویت ، ایرانی ڈرون حملے میں 2 اطالوی شہری ہلاک،پاکستانی سمیت4افراد زخمی
محفوظ دوا ایپ کااجرا،پاک چین تعاون حقیقی معنوں میں ستاروں تک جا پہنچا، وزیراعظم
مکہ اتحاد کے اجلاس میں یمن تنازع پر تبادلہ خیال کیا جائےگا، خواجہ آصف
جناح ہاوس جلاو گھیراوکیس میں فلک جاوید کی درخواست ضمانت خارج
حکومت کےساتھ معاہدے پر اتفاق ، 29 نومبر کو اگلا لائحہ عمل دوں گا، نعیم الرحمن
آزاد کشمیر حکومت کا 100روزہ ترقیاتی پلان ،اربوں روپے مختص
پی ٹی آئی کے بغیر بھی انتخابی اصلاحات کمیٹی کی تشکیل کا آپشن موجود ہے،طارق فضل چودھری
نئے صوبوں کے معاملے پر پی ٹی آئی میں پھوٹ،پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تلخ جملوں کا تبادلہ



















