تھانہ شمالی چھاونی کے علاقے میں جرائم آﺅٹ آف کنٹرول ،شہری شدید عدم تحفظ کا شکار

لاہور (حافظ کاشف سندھو سے) کینٹ ڈویژن کا تھانہ شمالی چھاونی جس کا شمار ان تھانوں میں ہوتا ہے جہاں جرائم کی شرح کنٹرول سے باہر ہے۔ ڈولفن فورس اور پیروسکواڈ سمیت تھانہ کی پولیس کے گشت کے باوجود ڈکیتی و راہزنی عام، شہری عدم تحفظ کا شکار، تھانہ شمالی چھاونی کی حدود میں بھی چھینا جھپٹی کی وارداتیں عام ڈاکوو¿ں اور رہزنوں نے تھانہ سے چند گز کے فاصلے پر واقع لاہور روڈاورپولیس چوکی گلدشت ٹاون سے چند گز کے فاصلے پر واقع جوڑے پل کو کئی سالوں سے اپنے نرغے میں لے رکھا ہے۔ تھانہ کی حدود میں میچ اور پرچی جوا، منشیات فروشی عام،اس تھانے کی آبادیوں الطاف کالونی، دوگیج ٹاون، غوثیہ کالونی، خیبر کالونی اور ابراہیم کالونی میں منشیات اور شراب کا دھندا عام ہیں جبکہ اس کے علاوہ الطاف کالونی ابراہیم کالونی اور گلدشت ٹاون میں جرائم کے اڈوں اور قحبہ خانوں کی بھرمار سے نئی نسل تباہ ہونے لگی۔ روزنامہ ”مشرق“ کے سروے میں علاقہ کے مکینوں سمیت پولیس اہلکاروں نے بھی شکایات کے انبار لگادیے، اس موقع پر تھانہ شمالی چھاونی کی پولیس چوکی گلدشت میں فریاد لے کر آنے والی ایک عمر رسیدہ خاتون سمیرا بی بی نے بتایا کہ اس کے بیٹے عرفان کو محلے کے اوباش لڑکوں نے پولیس سے تعلقات کی بنا پر جھوٹے مقدمے میں پھنسا دیا اس کا جرم صرف یہ تھا کہ اس نے محلے میں لڑکوں کو منشیات بیچنے سے منع کیا تھا اب وہ بوڑھی عورت تھانے کے چکر لگانے پہ مجبور ہے اس کی سنواءنہیں ہو رہی اب وہ پولیس کے اہلکاروں کے ہاتھوں بلیک میل ہو رہی ہے۔ اس موقع پر ابراہیم کالونی اور الطاف کالونی کے مکینوں اقبال , عمران ، غفور ، اصغر علی، محمد سلیم، ندیم بھٹی شیر خاں اور شہباز نے بتایا کہ علاقہ میں منشیات اور شراب کے اڈے قائم ہیں۔ پولیس چھوٹے موٹے ڈیلروں کے خلاف کارروائی کر کے خانہ پوری کر دیتی ہے جبکہ اصل منشیات فروش آزاد پھر رہے ہیں اور سرعام منشیات فروشی اور شراب کی بھٹیاں چلارہے ہیں۔ اس موقع پر جوڑے پل کے تاجروں اور مکینوں نے بتایا کہ یہاں سے چند گز کے فاصلے پرپولیس چوکی ہے جو کہ تھانہ شمالی چھاونی کے ماتحت ہے، اہلکاروں کی گشت کے باوجود جوڑے پل اور بہار شاہ روڈ سمیت تاج باغ پر ڈاکو اور رہزن شام ہوتے ہی شہریوں کو لوٹ لیتے ہیں ہر دوسرے دن بعد کسی نہ کسی شہری کو لوٹ لیا جاتا ہے لوگ ڈر کے مارے تھانہ نہیں جاتے ہیں اسی طرح تھانہ شمالی چھاونی سے چند گز کے فاصلے پر لاہور روڈ کے دکان داروں نے اپنا نام نہ بتانے کی شرط پہ بتایا کہ لاہور روڈ پر کئی سالوں سے ڈاکووں کا راج ہے اور آئے روز کوئی نہ کوئی واردات ہوجاتی ہے اس موقع پر تاجروں کا کہنا تھا کہ تھانہ میں متعدد بار اس حوالے سے آگاہ بھی کیا گیا لیکن کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ۔ اس موقع پر اکبر سمیت ندیم احمد، سرور علی اور دیگر نے بتایا کہ صدر چونگی روڈ جہاں آئے دن بڑے بڑے ٹرالے حادثات کا موجب بنتے ہیں چند روز قبل بھی ایک موٹر سائیکل سوار کو ٹرالے نے کچل کر ہلاک کردیا کئی سالوں سے ٹرالے شہریوں کو نیچے دے کر ہلاک کررہے ہیں گھنٹوں ٹریفک جام سمیت حادثات عام ہیں اس کے باوجود ٹریفک پولیس سمیت تھانہ شمالی چھاو¿نی کی پولیس ٹس سے مس نہ ہوئی اس حوالے سے اعلی پولیس افسران کو نوٹس لینا چاہیے۔ اس خبر کے بارے میں اس ایچ او سے موقف لینے کیلئے رابطہ کیا گیا لیکن انہوں نے فون سننا گوارہ نہ کیا۔