23 سال قبل بیٹا کھونے والے فلسطینی کے مزید 2 بچے شہید

غزہ(مشرق نیوز)23 سال قبل بیٹا کھونے والے فلسطینی کے مزید 2 بچے اسرائیلی بمباری میں شہید ہوگئے، دردناک تصاویر وائرل ہوگئیں۔

2000 میں جب غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیاں جاری تھیں اس دوران جمال الدرہ 12 سالہ بیٹے الدرہ سمیت اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں پھنس کر رہ گئے ،فائرنگ سے خوفزدہ 12 سالہ الدرہ والدکی آغوش میں چھپنے کی کوشش کرتا رہا ،جمال الدرہ بیٹے کو بچانے کےلئے چیختے چلاتے رہے اور بالآخر اسرائیلی فوجیوں کی گولیوں کی زد میں آ کر 12 سالہ الدرہ والدکی آغوش میں دم توڑگیا۔

اب وائرل دوسری تصویر میں وہی شخص اسرائیل کی غزہ میں بمباری سے شہید ہونےوالے اپنے 2 بیٹوں کی لاشوں پر ہاتھ رکھے بیٹھا ہے۔