کپاس کی کم قیمت پرخرید کانوٹس،اچھی فصل کاتمام فائدہ کسان تک پہنچنا چاہیے،وزیراعظم

اسلام آباد(بیورورپورٹ)وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کپاس کی مقرر کردہ قیمت سے کم پر خرید کا نوٹس لے لیا۔

وزیر اعظم آفس کے میڈیا سیل سے جاری اعلامیے کے مطابق حکومت نے کپاس کے کسانوں کو سپورٹ کرنے کےلئے کپاس کا کم سے کم نرخ مقرر کیا تھا لیکن دیکھا جا رہا ہے بعض جگہ کم قیمت پر خریدی جا رہی ہے۔

نگران وزیراعظم نے کہاملک میں کپاس کی فصل اچھی ہونا خوش آئند ہے لیکن تمام تر فائدہ کسان تک پہنچنا چاہیے،انوار الحق کاکڑ نے واضح ہدایت دی کپاس کی خرید حکومت کی جانب سے طے شدہ قیمت پر ہی ہو تا کہ کسان کو نقصان سے بچایا جا سکے،ٹریڈنگ کارپوریشن فوری رپورٹ پیش کرے۔

دریں اثنا نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ملاقات کی،صوبے کے امور سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔