سکیورٹی فورسز کاآپریشن، بلوچ لبریشن آرمی کا اہم سرغنہ ساتھی سمیت جہنم واصل

راولپنڈی (بیورورپورٹ)سکیورٹی فورسز کاآپریشن، بلوچ لبریشن آرمی کا اہم سرغنہ ساتھی سمیت جہنم واصل ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس آپریشن کے دوران دہشتگرد صدام حسین مسلم کو ہلاک کر دیا ،صدام کا ایک اور ساتھی دہشتگرد مقصود بھی مارا گیا ،سکیورٹی فورسز نے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و بارودی مواد بھی برآمد کیا،ہلاک دہشتگرد صدام مسلم، گرو اور جبار جیسے ناموں سے بھی جانا جاتا تھا، 20228میں بلوچ لبریشن فرنٹ کاحصہ بنا۔

پاکستان دشمنوں کی جانب سے 2دہائیوں سے مسلط کی گئی دہشتگردی کی جنگ میں سکیورٹی فورسز نے مختلف دہشتگرد گروپوں میں شامل دہشتگردوں کی بڑی تعداد کو ہلاک کیا،اعداد و شمار کا جائزہ لیا جائے تو ”ہلاک کیے جانےوالے دہشتگردوں میں بڑی تعداد براہ راست پاکستانیوں پر حملے کرنےوالوں کی ہے ،دہشتگرد گروپوں کے درمیان اختلافات بڑھ چکے ہیں،صدام کی ہلاکت سے علاقے میں دہشتگرد کارروائیوں میں نمایاں کمی آئے گی اور امن و استحکام واپس لانے میں بڑی مدد ملے گی۔