اسلام آباد(بیورورپورٹ)مہنگائی کاطوفان،شرح38فیصد سے متجاوز، ایک ہفتے کے دوران 17اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.30فیصد کا اضافہ ہوا جس سے مجموعی شرح 38.28فیصد تک جاپہنچی۔
مہنگی ہونےوالی اشیا میں ٹماٹر، انڈے، نمک، لہسن، مٹن، بیف،آلو ودیگر شامل ہیں،17 اشیا کی قیمتوں میں کمی بھی دیکھی گئی، 17کے نرخوں میںاستحکام رہا ۔
مہنگائی کاطوفان،شرح38فیصد سے متجاوز

















