لاہور (اپنے رپورٹر سے)مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی سابق اہلیہ کا طلاق کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا۔
جنید صفدر کی سابق اہلیہ عائشہ سیف نے سوشل میڈیا پر طلاق کے بعد اپنے پہلے بیان میں مریم نواز پر طنز کرتے ہوئے کہا پرائیوسی بنیادی انسانی حق ہے لیکن شاید میری سابق ساس کو علم نہیں ،مجھے کبھی اتنی محبت یا وہ ”سکون“ نہیں دیا گیا جس کی کوئی بھی بیوی اپنے شوہر سے توقع رکھتی ہے۔
عائشہ سیف نے کہا میں اپنی طلاق سے خوش ہوں اورزندگی میں بہتر طور پر آگے بڑھنا چاہتی ہوں، براہ کرم مجھے سب سے دور رکھیں کیونکہ میری پرائیویسی میرے لئے بہت اہمیت رکھتی ہے لیکن ہو سکتا ہے میری سابق ساس بنیادی انسانی بات کو نہیں سمجھتی ۔
پرائیوسی بنیادی حق ،شاید میری سابق ساس کو علم نہیں ،عائشہ سیف

















