اسلام آباد(بیورورپورٹ)پاکستانی عوام کے دل فلسطینیوں کی تحریک مزاحمت کےساتھ دھڑکتے ہیں،اسلامی نظریاتی کونسل نے اسرائیلی جارحیت رکوانے کےلئے او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے کہااو آئی سی اجلاس میں موثرسفارتی اقدامات سے اسرائیل کو جارحیت سے روکا جائے اور آزاد فلسطینی ریاست کےلئے کوششیں کی جائیں۔
فلسطین پر او آئی سی کاہنگامی اجلاس بلایا جائے،اسلامی نظریاتی کونسل

















