نوازکی 21اکتوبر کو” امید پاکستان طیارے“ میں دوپہر12بجے لاہور لینڈنگ

لاہور(اپنے رپورٹر سے،خبر نگار)سابق وزیراعظم وقائد ن لیگ نوازشریف کی 21اکتوبر کو” امید پاکستان“ طیارے میں دوپہر12بجے لاہور لینڈنگ،ن لیگ نے تفصیلات کااعلان کردیا۔

ن لیگ کے مطابق امید پاکستان کے نام سے خصوصی طیارہ نوازشریف کو لیکریو اے ای سے صبح ساڑھے8بجے روانہ ہوگا،خصوصی طیارہ دوپہر12بجے کے قریب لاہورایئرپورٹ پرلینڈ کرےگا،خصوصی پروازدبئی ایئرپورٹ ٹرمینل ٹوسے روانہ ہوگی،152 افراد سوار ہوں گے،طیارے میں نوازشریف کے ہمراہ ن لیگ کے کارکن،صحافی بھی لاہورپہنچیں گے۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما بلال یاسین نے 21 اکتوبر کو مینار پاکستان گراو¿نڈ میں جلسے کےلئے ڈپٹی کمشنر کو باقاعدہ درخواست دےدی۔

لیگی رہنما بلال یاسین نے کہا ڈپٹی کمشنر نے درخواست موصول کرلی ، امید ہے جلد اجازت مل جائے گی،نواز شریف ائیر پورٹ سے بذریعہ ہیلی کاپٹر جلسہ گاہ آئیں گے۔