قطر کےساتھ دفاعی و سکیورٹی تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں،آرمی چیف


راولپنڈی (بیورورپورٹ)سربراہ پاک فوج جنر ل سید عاصم منیر نے کہاہے قطر کےساتھ دفاعی و سکیورٹی تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں
۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے قطر کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل (پائلٹ) سالم حمد عقیل النبیط نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی،باہمی و پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جنرل سید عاصم منیر نے کہا پاکستان قطر کےساتھ برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاک فوج بھی قطر کی مسلح افواج کےساتھ دفاعی و سکیورٹی تعاون بڑھانے کی خواہاں ہے۔

قطر کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل (پائلٹ) سالم حمد عقیل النبیط نے خطے میں امن و استحکام کےلئے پاک فوج کی مسلسل کوششوں کو سراہا،آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج کے سربراہوں نے دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کےلئے کام جاری رکھنے کا عہد کیا۔