اسلام آباد(بیورورپورٹ)سابق وفاقی وزیراسد عمر نے کہا ہے اگر مجھے عثمان ڈار اور صداقت عباسی کی طرح کوئی ایسا کام کرنا ہوتا تو کرچکا ہوتا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسدعمر نے کہاپروسیجر ایکٹ پر سپریم کورٹ کافیصلہ درست ہے،صحافی نے پوچھا نواز شریف وطن واپس آئیں گے؟ ۔
اسد عمر نے کہا عدالتی فیصلے کے بعد اچھا سوال ہے نواز شریف واپس آئیں گے یا نہیں، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد شہباز شریف کیوں خوش ہیں؟ میرا معصومانہ سوال ہے آپ سے، ایک فیصلے پر تحریک انصاف بھی خوش ہے اور شہباز شریف بھی خوش ہیں۔
مجھے ڈار ،عباسی کی طرح کوئی کام کرنا ہوتا تو کرچکا ہوتا،اسد عمر


















