زینب عباس کیخلاف بیجا ٹوئٹ پر کیس بنانا درست نہیں، بلاجواز گھسیٹا گیا،دفتر خارجہ

اسلام آباد(بیورورپورٹ)پاکستان نے کہاہے زینب عباس کیخلاف بیجا ٹوئٹ پر کیس بنانا درست نہیں، بلاجواز گھسیٹا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہابھارت ورلڈ کپ کا میزبان ہے لہٰذا سکیورٹی مہیا کرنا بھی حکومتی ذمہ داری ہے، پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سازگار ماحول فراہم کرنے کی ذمہ داری پوری کی جائے۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا زینب عباس کوبلا جواز کیس میں گھسیٹا جا رہا ہے،پاکستانی صحافیوں ،شائقین کو ویزے جاری کرنے پر بھارت سے رابطے میں ہیں اور جلد ویزوں کے اجرا کا مطالبہ کرتے ہیں۔