جنوری میں الیکشن کیلئے مطمئن ،نواز شریف کو واپسی پرقانونی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑےگا،وزیراعظم

اسلام آباد (بیورورپورٹ) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے جنوری میں الیکشن کیلئے مطمئن ہوں،نواز شریف واپس آ کر سیاست میں حصہ لینا چاہتے ہیں تو کئی قانونی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم کو دئیے گئے انٹرویو میں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے فیصلے سے نگران حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں،نگران حکومت کی کسی سے ڈیل کا تاثر درست نہیں، نگران حکومت کوئی بھی ایسی ڈیل کیسے کر سکتی ہے، ن لیگ سمیت کسی بھی سیاسی جماعت کیلئے کوئی نرم گوشہ نہیں ۔

انوار الحق کاکڑ نے کہانواز شریف پی ٹی آئی دور حکومت میں عدالت کی اجازت سے باہر گئے تھے، آصف زرداری ہوں، نواز شریف یا چیئرمین پی ٹی آئی سب کو اپنے مقدمات کیلئے قانونی حل تلاش کرنا ہوں گے۔