لاہور( اپنے رپورٹر سے) مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے نوازشریف ملکی ترقی کا آزمودہ برانڈ ہے ،جب سب فیل ہو جاتے ہیں تو نواز شریف آتا ہے، 6سال بعد نوازشریف قوم کوپورا سچ بتائے گا تو سارے پروپیگنڈے ،جھوٹے بیانیے دفن ہوجائیں گے، نوازشریف،خاندان، جماعت کو جھوٹے پروپیگنڈے وبے بنیاد مقدمات سے ستایا گیا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی و صوبائی اسمبلیوں میں یونین کونسلوں کے عہدیداروں و کارکنوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
مریم نواز نے کہا نواز شریف پھر سب ٹھیک کرے گا،جب کارکردگی میں نہ ہرا سکے تو جھوٹے الزام ، دھاندلی اور طاقت سے نواز شریف کو میدان سے ہی نکال دیا، نوازشریف کو نکالنے والے اب نظام سے ہی نکل گئے، ، نوازشریف کو اقتدار سے نکالنے کی سزا ملک اور عوام کو ملی اور مل رہی ہے۔
سینئر نائب صدر ن لیگ نے کہانوازشریف 2017میں گیا تو ملک کیا تھا ،6سال بعد ملک کیا سے کیا ہوگیا جس نے کرکے دکھایا وہ قائد و معمار پاکستان واپس آرہا ہے، نوازشریف گیا تو ترقی ، امن اور عوامی خوشحالی بھی چلی گئی، نواز شریف جب آیا امن، ترقی اور خوش حالی کی بہار آئی،،نوازشریف کو ہر بار حالات نے آزمایا اور ہر بار سرخرو ہوا، نوازشریف کی ٹیم میں ایک سے ایک قابل ، دیانتدار اور عوام کا خادم شامل ہے۔
آبنائے ہرمز کشیدگی کے باوجود پٹرول قیمتوں میں مسلسل کمی
ADB نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے:خواجہ آصف
پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مخصوص ایجنڈے،نظریات کے فروغ کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے: عطاتارڑ
پنجاب میں جنسی تشدد کی روک تھام، متاثرین کے تحفظ ، انصاف تک رسائی کیلئے جامع فریم ورک کا اجرائ
افسران کے مابین پیشہ ورانہ مہارتوں کا تبادلہ عوام دوست پولیسنگ کی بنیاد ہے :آئی جی پنجاب
ایف بی آر کا 17 سالہ مربوط ٹیکس نظام ختم، انکم اور سیلز ٹیکس کے شعبے الگ کرنے کا فیصلہ
تمام پراجیکٹس کو مقررہ وقت اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے: کمشنر ساہیوال
خیبر پختونخوا میں ہیومن ریسورس مینجمنٹ کا نام تبدیل، اسٹیبلشمنٹ مقرر


















